نارائن پیٹ /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر راگھو ، جنرل سکریٹری پی یو ڈبلیو جے نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ مستقر کے علاوہ اطراف منڈلوں کے الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں ٹی یو ڈبلیو جے میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جنرلسٹ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے صدر ضلع محبوب نگر مسٹر بسواراج اور جنرل سکریٹری مسٹر گوردھن گوڑ کی قیادت میں بہت جلد ، چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور صدر پریس اکیڈیمی تلنگانہ مسٹر ایم نارائنا سے ملاقات کرتے ہوئے صحافی کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات ، ہیلتھ کارڈ ، بچوں کو مفت تعلیم پر موثر عمل آوری کیلئے نمائندگی کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ نومنتخبہ عہدیدار ارکان منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی شاخوں کیلئے انتخابات کروائیں گی ۔ ممبر سازی کا کام تمام مقامات پر تیزی سے جاری ہے ۔ نارائن پیٹ ٹاون باڈی کے انتخابات بھی ضلعی عہدیدار کی نگرانی میں عنقریب کروائی جائیں گے ۔ اس موقع پر یونین میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو عہدیداروں نے رسائد اور فارم تقسیم کئے ۔ اس اجلاس میں نائب صدر ، جناب مجاہد صدیقی ، جائنٹ سکریٹری ، مسٹر راج شیکھر ، ضلع اگزیکیٹیو رکن ، جناب ارشد فیصل کے علاوہ حافظ محمد تقی ظہیر صوفی ، محمد حسین ، انور پاشاہ، محمد معین الدین اور دیگر ارکان ٹی یو ڈبئیو جے موجود تھے ۔