صحافیوں کو راشٹرپتی بھون میں عدم داخلہ پر راہول کاطنز

نئی دہلی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے 2014ء انتخابات کے نعرے ’’اچھے دن‘‘ کو طنز کرنے کیلئے استعمال کیا جبکہ صحافیوں کو راشٹرپتی بھون میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں ڈھکیل کر رائے سینا ہلز سے باہر کردینے کی دھمکی دی گئی۔