جمعرات , دسمبر 12 2024

صحافیوں کو خوف زدہ کرنا جمہوریت کی توہین : مدھو یاشکی

انتخابات کے چار دن بعد ای وی ایم مشینوں کی منتقلی کیخلاف مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کا انتباہ

جگتیال۔18اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں قانون ساز رکن ٹی جیون ریڈی کی قیام گاہ پر کانگریس پارٹی نظام آباد پارلیمانی امیدوا ر AICC مدھو گوڈیشکی ، اور ٹی جیون ریڈی ایم ایل سی ،اے لکشمن کمار کانگریس پارٹی ضلعی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کیا، اس موقع پر مدھو گوڈ نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں جگتیال سے لیکر نظام آباد تک 1لاکھ 25ہزار بوگس ووٹرس کو برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت نے ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا الزام لگایا، جس کی شکایت بی جے پی امیدوار پارلیمنٹ نظام آباد نے الیکشن کمیشن کو تحریر ی طور پر کی ہے، انہوں نے کہاکہ گذشتہ 15 اپریل کی شب جگتیال میں EVMمشینس کی تحصیل آفس کو رات کے اوقات میں آٹو کے ذریعہ منتقل کرنا الیکشن عملہ کی سراسر غلطی ہے، جس کی اطلاع پاکر میڈیا کے نمائندوںنے کوریج کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کرنا افسوس کی بات ہے، اورصحافیوں پر مقدمات درج کرنا جمہوریت کے چوتھے ستون کی تو ہین ہے،مدھو گوڈ نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل 10اپریل کو ڈیمو EVMمشینوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا الیکشن عملہ کی ذمہ داری تھی، اپنی غلطیوں اور قصور کو چھپانے کیلئے میڈیا کے نمائندوں پر مقدمات درج کرتے ہوئے خوف پیدا کرنا جمہوریت کے خلاف ہے، انہوں نے سنٹر ل الیکشن کمیشن کو جگتیال ضلع الیکشن آفیسر اور مقدمات درج کروانے والے تحصیلدار کے خلاف شکایت کرنے کی بات کہی،انہوں نے کہا کہ چار دن بعد آٹو میں EVMمشینس کی منتقلی سے ہر شہری کو شک و شبہات ہوتے ہیں، 11اپریل کو پولنگ کا تناسب 5بجے تک 54%فیصد بتایا گیا، جبکہ دوسرے دن 68%فیصد بتایا گیا، 14 فیصد پولنگ کو زیادہ بتانے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، اسی طرح گذشتہ اسمبلی انتخابات میں دھرم پوری ،اسمبلی حلقہ کے امیدوار اے لکشمن کمار کی کامیابی یقینی تھی، ہنگامی طور پرالیکشن عملہ نے برسر اقتدار حکومت کے اشاروں پر ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کاا علان کیا جس کی تحقیقات اور انصاف کیلئے ہائی کورٹ میں شکایت درج کروائی گئی، انصاف سچائی کی کامیابی یقینی ہے، اسی طرح ٹی جیون ریڈی MLCنے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر آزادی سے لیکر آج تک علحدہ تلنگانہ کے حصول میں بھی صحافیوں کا اہم کردار رہا ،صحافیوں پر مقدمات درج کرنا جمہوریت کے ستون کو کمزور کرنے کے مساوی ہے، عوام اور حکومتوں کے درمیان میڈیا کا اہم رول ہوا کرتا ہے، اسی طرح اے لکشمن کمار کانگریس پارٹی قائد نے مخاطب کرتے ہوئے صحافیوں پر لگائے گئے مقدمات کی سخت مذمت کی ۔تمام مقدمات کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر ٹی وجیہ لکشمی بلدیہ چیرمین،بنڈا شنکر، نندیا،میر کا ظم علی،سراج الدین منصور بلدیہ وائس چیرمین، محمد منیر الدین منا کونسلر، محمد ریاض ، مکثر علی نہال، خواجہ سمیع الدین ا ظہر، اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT