صحابہ کرام کی زندگی سیرت رسول ؐکا نمونہ

کریم نگر ./26 مارچ ( راست ) غریب نواز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حسینی پورہ کریم نگر میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات نے کہا کہ صحابہ کرام کی زندگی جو تقوی و طہارت ، زہد و قناعت توکل و انابت ، جو دوسخا ،ایثار و قربانی ، امانتداری و وفا شعاری ، ہمدردی و خیر خواہی ، عفت و پاکدامنی ، دیانتداری و جانبازی ،جیسے جملہ اوصاف حسنہ و عالیہ سے آراستہ و مزین تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا میرے صحابہ ستاروں کے مانند ہیں۔ تم ان میں سے جس کسی کی اقتداء کرو گے ہدایت پاؤ گے ۔ جہاں پر صحابہ کرام نے اپنی زندگیوں کو سنت رسول سے مزینکیا وہیں پر صحابیات نے بھی اپنے آپ کو سیرت رسول کا منونہ بنائے ہوئے تھے ان میں حضرت فاطمہ الزہرہ کا شمار ہوتا ہے جو حضور ﷺ کی لخت جگر ، نور نظر تھیں تقوی پرہیز گاڑی ، عبادت الہی میں ہمیشہ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور گھر کا کام خود کرتیں اپنے شوہر کی وفاء دار جس کے سبب آپ کو ذکیہ ، رضیہ طاہرہ ، صدیقہ سیدہ النساء کے لقب سے نوازا گیا ۔ حضرت فاطمہ الزہرہ تمام جتنی عورتوں کی سردار ہوں گی ۔ جن کے متعلق حضورﷺ نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ کو تکلیف دی گویا اس نے مجھ کو تکلیف دی جس نے فاطمہ کو راضی رکھا اس نے مجھے راضی رکھا محترمہ نے خواتین پر زور دیا کہ وہ فاطمہ الزہرہ کی سیرت پر عملکریں تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخروئی عطا ہو ۔ اجتماع کا آغاز حافظہ سمیرہ خاتون کی قرات عالمہ نسرین سلطانہ کی نعت شریف سے ہوا مفتیہ سعیدہ فاطمہ خازن جامعتہ المومنات عالمہ نسرین سلطانہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیرت رسول ہر روشنی ڈالی اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔