صبا ویلفیر ٹیلرنگ کے تیسرے بیاچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

محبوب نگر /3 ڈسمبر ( ای میل ) صباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مسلسل دیڑھ سال سے مدرسہ آمنہ تعلیم القرآن واقع قدیم عیدگاہ حبیب نگر پر ٹیلرنگ اور ایمبرائڈری کے تیسرے بیاچ کا افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا ۔یہ ٹریننگ پروگرام جن سکھشا سنستھان کے تعاون سے چلایا جارہا ہے ۔ اس افتتاحی پروگرام میں سوسائٹی کے ذمہ داران جناب محمد عبدالروف این آر آئی ، جناب محمد جاوید انجینئیر و کنٹراکٹر حیدرآباد جناب سبا ریڈی ڈائرکٹر جن سکھشا سنتھان جناب خواجہ قطب الدین ریٹائرڈ آر ڈی او محترمہ اختر النساء بیگم کونسلر وارڈ نمبر 18 جناب محمد حکیم الدین این آر آئی جناب سید محسن خان ، محمد تقی حسین تقی ، مرزا قدوس بیگ ، جناب نسیم احمد سکریٹری سوسائٹی ، جناب محمد سمیح الدین نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 محمد ابراہیم قادری ، جناب عبدالقادر جناب شجاعت علی ناظم مدرسہ نے شرکت کی ۔آج کے اس پروگرام تربیت یافتہ 45 استفادہ کنندگان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ جناب شجاعت علی ناظم مدرسہ کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔ استفادہ کنندگان اور خواتین کی اس موقع پر کثیر تعداد موجود تھی ۔