صالح نگر گولکنڈہ میں پولیس کا کارڈن سرچ ، مشتبہ افراد گرفتار ، گاڑیاں ضبط

حیدرآباد ۔ /13 فبروری (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ صالح نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس کی زیرنگرانی 210 پولیس ملازمین پر مشتمل 8 پولیس کی پارٹیوں نے 350 مکانات کی تلاشی لی جس میں 63 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرتے ہوئے تین روڈی شیٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور ایک مکان میں تلاشی کے دوران ممنوعہ گھٹکا بھی ضبط کرلیا ۔