صاف صفائی کے کاموں پر توجہ دینے کا مشورہ

گجویل ۔ 5 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیہی علاقوں میں متعلقہ سرپنچس اور دیہی معاوین اراکین عوام کے اشتراک سے دیہاتوں میں صاف صفائی کے کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ وبائی امراض کی روک تھام ہوسکے ۔ اس بات کا مشورہ گجویل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آفیسر (G.A.DA) مسٹر ہنمنت راؤ نے جگدیو پور منڈل کے موضع ایراویلی کا دورہ کرتے ہوئے موضع میں تعمیر کئے جانے والے انفرادی بیت الخلاؤں کے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد دیا ۔ انہوں نے دیہی عوام سے کہا کہ وہ موریوں کی صاف صفائی کے علاوہ کوڑہ کرکٹ سے اپنے دیہات کو صاف رکھنے میں متعلقہ عملہ کی مدد کریں بعدازاں مسٹر ہنمنت راؤ نے موضع ایراویلی کے تمام گھروں کا سروے کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کے علاوہ بیت الخلا کے تعمیری کاموں کا گھر گھر جاکر معائنہ کیا اور وہاں موجود دیہی عوام سے کہا کہ ان بیت الخلاوں کی عاجلانہ تکمیل کریں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی سے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ بھاگیما ، دیہی معاوین اراکین کے علاوہ عوام موجود تھے ۔