گیاتری کوآپریٹیو بنک جگتیال چیرمین لکشمن ریڈی کا سالانہ اجلاس سے خطاب
جگتیال /2 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صارفین کو بھروسہ مند خدمات فراہم کرنا ہی بنک کا اہم مقصد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دی گیائتری کوآپریٹیو اربن بنک چیرمین مسٹر ایم لکشمن ریڈی نے بنک کے 14 ویں سالانہ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سال 2013-14 میں بنک 170 کروڑ کے تجارت سے تجاوز کرتے ہوئے 27 ستمبر 2014 تک 200 کروڑ کے تجارت کے نشانے کو پورا کرلیا ہے ۔ 31 مارچ 2014 تک 12616 افراد کھاتے داروں کے ساتھ 640.62 لاکھ روپیوں کے فائدے میں ہے ۔ سرمایہ کاروں کو ان کے سرمائے پر 18 فیصد ڈیویڈنٹ فراہم کرنے کیلئے طئے کیا گیا ہے ۔ بہت جلد بنک کھاتے داروں کیلئے موبائیل بینکنگ اور خدمات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ بنک چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مسٹر وی سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2013-14 کے معاشی سال آڈٹ جمع خرچ اور جائیداد قرض نقصان فائدہ کی رپورٹ کے مطابق گذرے ہوئے 14 سالوں میں اپنی بہترین خدمات کے ذریعہ صارفین کی سوچ کے مطابق بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے 2014 مارچ تک 1,82,945 کھاتے داروں کے ساتھ 8 برانچیس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ملک کے تمام بنکس کے ڈپازٹ انٹرنس ریٹ 14.05 فیصد کو چھوڑکر گیائتری بنک 45.46 فیصد سود حاصل کرتے ہوئے 106 کروڑ 58 لاکھ ڈپازٹ کے ساتھ رہے ۔ اس موقع پر موظف اسسٹنٹ رجسٹر ٹی کاشی ناتھ بنک ممبر بی گنگارام نے بھی مخاطب کرتے ہوئے بنک کی خدمات کی ستائش کی ۔ قبل ازیں بنک کھاتے دار یم کیشوا ریڈی کی حادثاتی موت پرگائتری نربھئے سیونگ کھاتے پر انشورنس کے تحت ایک لاکھ روپئے کا چیک اس کے افراد خاندان کے حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر محمد غوث ، وائی اشوک ، کے سریناتھ روی ، اے راجی ریڈی ، ملیا ، سریندر اور دیگر موجود تھے ۔