کریم نگر ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صرف فائدہ کی سوچ کر ہی نہیں بلکہ صارفین کو تشفی بخش خدمات فراہم کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو بھگت نگر میں HDFSC بینک کی شاح کا افتتاح انجام دیا ۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ HDFC بنک کی ضلع مستقر میں یہ دوسری شاخ ہے ۔ ضلع میں جملہ (24) ریاست تلنگانہ میں 189 شاخیں ہیں ۔ کم شرح سود کے ساتھ عاجلانہ طور پر انفرادی قرضہ جات اس بنک کے ذریعہ دیئے جارہے ہیں ۔ عام عوام کو مدنظر رکھ کر ان کو دستیاب رہ کر بہتر خدمات فراہم کریں اور بنک ترقی حاصل کرنے کلکٹر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔