صابن کا درست انتخاب جلد کو صاف اور صحتمند رکھے

صابن کا درست انتخاب آپ کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھتا ہے جبکہ صابن کا غلط انتخاب آپ کو مختلف مسائل کا شکار کرسکتا ہے ۔
اسے سنجیدگی سے لینے کیلئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل جو صابن آپ خریدتے ہیں اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو بے تحاشا خوشبو کے ساتھ بہت زیادہ جھاگ بھی بناتے ہیں چاہے پانی کیسا بھی ہو ۔ اگر نہانے یا منہ دھونے کے بعد آپ کو اپنی جلد کھینچتی ہوئی یا خشک محسوس ہوتو ایسا صابن آپ کی جلد کی نمی کھینچ کر ہائی Ph لیول بناتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور اس پر عمل کے اثرات بھی تیزی سے اثر انداز ہونے لگتے ہیں ۔ اگر 20 منٹ تک یہی عمل جاری رہے اور جلد میں کھنچاؤ محسوس ہوتو آپ کو اپنے صابن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ صابن ہماری بیرونی جلد کی حفاظت کیلئے نہایت اہم ہوتا ہے اور اس کا استعمال روزانہ کے اصول صحت سے منسلک ہے ۔ خوبصورتی کے اصولوں کے مطابق صابن چہرے پر اس لئے استعمال کرنا چاہئے تاکہ وہ قدرتی ph فیکٹر دے سکے ۔