شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد زون شی ٹیم اے ارون کمار اے ایس آئی کی قیادت میں آج صبح آرام گھر چوراہے پر چار افراد جو عوامی مقام پر آمد و رفت افراد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے تھے کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ملا ریڈی 22 سالہ آٹو ڈرائیور ساکن میلاردیو پلی ، شیکھر 22 سالہ ساکن جل پلی سرور نگر منڈل ، محمد شاکر 23 سالہ ساکن کشن باغ اور محمد فیروز 30 سالہ ساکن لکشمی گوڑہ راجندر نگر تمام آٹو ڈرائیورس سڑک پر چلنے والے خواتین و دیگر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ چاروں کو شی ٹیم نے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔۔