شی ٹیم نے مختلف مقامات پر دو افراد کو گرفتار کرلیا

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کمشنر کی جانب سے تشکیل کردہ شی ٹیم نے مختلف مقامات پر دو نوجوانوںکو لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ محمد غوث خان سب انسپکٹر شی ٹیم شمس آباد زون نے بتایا کہ شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب وینکٹارمنا کلاتھ اسٹور میں پی نرسمہا 25 سالہ ساکن گگن پہاڑ کو دوکان میں کام کرنے والی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ۔ ایک اور واقعہ میں آرام گھر چوراہے کے قریب آج شام تبریز پاشاہ 22 سالہ ساکن تاڑبن حیدرآباد لڑکیوں کو چھیڑ رہا تھا کہ شی ٹیم نے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔ محمد غوث خان نے بتایا کہ لڑکیوں کو چھیڑنے کے واقعات میں اضافہ اور ان کے تحفظ کیلئے سائبرآباد کمشنر سی وی آنند نے شی ٹیم تشکیل دی جس کے بعد واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے ۔