شیو سینا ’’بھیک کا کشکول‘‘لئے باہر آگئی:مجید میمن

ممبئی 11نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے قائد مجید میمن نے کہا کہ شیو سینا جس نے کئی بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی تحقیر کی تھی اور اس کے ساتھ بد سلوکی کی تھی اب بھی اس بات کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے کہ بی جے پی اس کے ’’بھیک کے کشکول ‘‘میں جو کچھ بھی ڈال دے اسے قبول کرنا ہوگا ۔ مجید میمن نے کہا کہ اگر شیو سینا حکومت میں شامل نہیں ہو تو پارٹی میں بغاوت ہوسکتی ہے کیونکہ شیو سینا کے چند ارکان اسمبلی اقتدار کے بھوکے ہیں۔ پورا ملک مہاراشٹرا پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ شیو سینا حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہیں ہے اس کے بعض ارکان اسمبلی دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر پارٹی حکومت میں شامل نہ ہو تو وہ بغاوت کردیں گے ۔ صدر شیو سینا کیلئے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ قبل ازیں مرکزی کابینہ کی توسیع کی تقریب میں شیو سینا نے شرکت نہیں کی گئی ۔ اپنے رکن پارلیمنٹ انیل دیسائی کو جنہیں وزیر کا حلف دلوایا جانے والا تھا واپس طلب کرلیا تھا ۔