ممبئی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے شیو سینا نے قدیم سینئر ترجمان کی جگہ پانچ نئے چہروں کا تقرر کیا ہے ۔ سینا قائدین جنہیں مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سنجے راوت ،منوہر جوشی ،سبھاش دیسائی اور شیوتا پرولیکر ہیں ۔ ان کی جگہ اروند ساونت ،وجئے شیوتارے ،ڈاکٹر منیش کیانڈے ،اروند بھوسلے اور ڈاکٹر امول کولہے کو مقرر کیا گیا ہے ۔ شیو سینا کے ایک سینئر قائد نے تقررات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے ترجمانوں کے تقرر کے ذریعہ پارٹی چاہتی ہے کہ نوجوان نسل کو حریف پارٹیوں کے جارحانہ قائدین کے مقابل لایا جائے۔