شیوپال بی جے پی کو ہرانے کانگریس کیساتھ اتحاد کیلئے تیار

بریلی(یو پی) ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) باغی ایس پی لیڈر شیوپال یادو جنہوں نے حال ہی میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیہ) تشکیل دی، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملانے تیار ہیں۔ آئندہ سال کے لوک سبھا چنائو کے لیے مخلوط کی تشکیل کے امکانا کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ریاست کے 75 اضلاع میں اثر ہے۔ پارٹی نے بی جے پی کے خلاف تمام نشستوں پر انتخابات لڑنے اور بی جے پی کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد بھی کرسکتے ہ یں۔ شیوپال گزشتہ شب یہاں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو سے ناراض چچا نے زور دیا کہ وہ تمام قائدین جو بی جے پی کو شکست دینے کے لیے مورچہ تشکیل دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ انہیں نئی پارٹی سے بھی بات کرنا چاہئے جو اس مسئلہ پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ لارڈ ہنومان کے بارے میں تنازعہ پر باغی لیڈر نے کہا کہ وہ بھگوان ہیں اور وہ لوگ جو انہیں مخصوص ذات میں باندھنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ بہت کوتاہ ذہن ہیں۔