شیوسینا 20 سے زائد نشستیں نہیں جیتے گی : نارائن رانے

تلجاپور 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر صنعت نارائن رانے نے اودھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیوسینا پر تنقید کی اور کہاکہ یہ پارٹی 10 اکٹوبر کو مقررہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں 20-22 سے زائد نشستیں حاصل نہیں کرے گی۔ اودھو ٹھاکرے اِس وقت مہاراشٹرا کے چیف منسٹر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ لیکن بڑی بڑی باتیں کرنے والے چیف منسٹر نہیں بن سکتے۔ شیوسینا مہاراشٹرا میں اقتدار حاصل نہیں کرسکے گی کیونکہ اِسے 20-22 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی نہیں ملے گی۔ کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے نارائن رانے نے کہاکہ ٹھاکرے کو حکمرانی کی باتیں نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اِنھیں کوئی تجربہ نہیں ہے۔