شیوسینا کے ساتھ مفاہمت جاری رکھنے بی جے پی کی خواہش

ممبئی ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے مہاراشٹرا میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں مفاہمت جاری رکھنے کا فیصلہ اپنی ناراض حلیف شیوسینا کی مرضی پر چھوڑ دیا ہے۔ تاہم کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت اس پارٹی کے ساتھ مفاہمت جاری رکھنے کی حامی ہے۔ وزیرفینانس سدھیر منگنٹوار نے ضلعی سطح کے بی جے پی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ووٹوں کی تقسیم روکنے کیلئے شیوسینا کے ساتھ اتحاد جاری رکھنا چاہتی ہے کیونکہ ووٹوں کی تقسیم سے کانگریس کو فائدہ ہوگا۔