ممبئی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر مہاراشٹرا نارائن رانے کے فرزند نتیش رانے نے آج اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات میں اگر شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ( نتیش ) ان کا سامنا کرینگے ۔ نتیش میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں نہ صرف ان سے مقابلہ کرونگا بلکہ ان کی شکست کو یقینی بناونگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ ادھو چیف منسٹر مہاراشٹرا بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔