شیوسینا ، بی جے پی کے سب سے زیادہ داغدار امیدوار

ممبئی، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے 4,119 امیدواروں کے منجملہ 2,336 کے حلف ناموں کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ اُن میں سے 798 کو فوجداری مقدمات کا سامنا ہے ، جن میں شیوسینا اس طرح کے نامزد امیدواروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے اور سابق حلیف بی جے پی کا دوسرا نمبر ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس جس نے حلف ناموں کا جائزہ لیا ، اُسے پتہ چلا کہ 278 سینا امیدواروں میں سے 169 (61 فیصد) کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ مجموعی طورپر پانچ بڑی پارٹیوں نے 640 (49فیصد) داغدار امیدوار کھڑے کئے ہیں۔