بھوپال ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان اور ان کے کابینی ومراء نے ریاست کے مختلف ترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا منصوبہ بنایا ہے جس کا فیصلہ کل ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد ک ئے گئے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ نے کی تھی۔ اجلاس میں ریاستی وزراء کے علاوہ سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسران بھی موجود تھے ۔ چوہان اور ان کے کابینی وزراء کا زور مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کرے گا۔
شاہ رخ خاں کی ممتا بنرجی سے ملاقات
کولکتہ ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار اور کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے مالک شاہ رخ خاں نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کے کے آر کی کنگس الیون پنجاب کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی جبکہ یہاں فلم اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد جمع تھی۔ ممتا بنرجی فلم اداکار کے خیرمقدم کے لئے اپنے گھر سے باہر نکلی اور شاہ رخ خاں نے ان کے پیر چھو کر آشیرواد لیا۔ شاہ رخ خاں مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے تقریباً 25 منٹ تک مختلف امور پر بات چیت کی۔