شیوراج سنگھ نے جس گاؤں میں رات گزاری وہاں بی جے پی کا صفایا

بھوپال ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں مونگاولی اسمبلی سیٹ سے صحرائی گاوں میں کانگریس نے بی جے پی کوشکست دے دی ۔چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان خود اس گاؤں میں رات میں ٹھہرے اور چار مرتبہ اس گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ اشوک نگر کی مونگاولی اسمبلی سیٹ کی ووٹنگ میںصحرائی گاؤں کی کاونٹنگ پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ تاہمصحرائی گاؤں میں کانگریس کے برجیندر سنگھ یادو نے بی جے کی بائی صاحب یادو سے 61 ووٹ زیادہ حاصل کئے۔وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے یہاں روڈ شو بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسان سمیلن میں پہنچ کر سصحرائیمیں ڈگری کالج کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا۔چیف منسٹرنے کہا تھا کہ آپ کے یہاں رکنپارلیمنٹ کانگریس کا ہے اور رکن اسمبلی بھی کانگریس کا ، ایسے میں ہمیں اپنا پاؤںرکھنے تک کی جگہ نہیں ملی۔پارٹی کے قومی نائب صدر پربھات جھا نے بھی صحرائی ڈیویژن میں عوامی رابطہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شیوراج حکومت نے غریب ، کسان ، خواتین اور پسماندہ کی ترقی کیلئے متعدد اسکیمیں بنائی ہیں