شین وارن کی جانب سے یاسر شاہ کی تعریف

سڈنی 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شین وارن ٹسٹ کرکٹ میں اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹسٹ میں یاسر شاہ کی کارکردگی کیلئے میچ دیکھ رہے ہیں۔ وہ یاسر شاہ کی عمدہ بولنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپنر نے ڈیوڈ وارنر اوراسٹیو اسمتھ کی وکٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔