کوئنزٹاؤن۔24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے معروف سابق لیگ اسپنر شین وارن کا ہوبہو بولر مل گیا ہے اور اس نوجوان لیگ اسپن بولر لائیڈ پوپ نے انگلینڈ کیخلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں محض 35 رنز کے عوض 8 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ جونیئر عالمی کپ مقابلوں کے دوران سب سے بہترین بولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ ان سے قبل آسٹریلیا کے رالسٹن نے پاپوا نیوگنی کیخلاف میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انڈر 19 کرکٹ میں بہترین بولنگ کا اعزاز ہندوستان کے عرفان پٹھان کو حاصل ہے جنہوں نے 2003ء میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔