ڈھاکہ ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کے بولر شین شیلنگفورڈ کو آئی سی سی نے دوسرا کے بغیر بولنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شیلنگفورڈ پر گزشتہ برس 29 نومبر کو ہندوستان کے خلاف ممبئی ٹسٹ میں ان کی بولنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، نیز ان کی بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی بولنگ ایکشن کو درست کیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیلنگفورڈ کی تمام گیندوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور ان کی آف بریک اور آرم بال کا بھی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں معائنہ کیا گیا ہے اور ان کی بولنگ اندرون 15 ڈگری کی سطح پر موجود ہے جو قابل برداشت ہے لہذا انہیں عام نوعیت کی بولنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم وہ ’’دوسرا‘‘ گیند نہیں ڈال سکتے۔