شیعہ طبقے نے فلم رائیس کے ایک سین پر اعتراض کرتے ہوئے ایس آر کے سے معذرت طلب کی اور فلم سے سین ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ممبئی: سوپراسٹار شاہ رخ خان سب سے زیادہ چرچا میں ائی فلم ’’ رائیس‘‘ جس کی ریلیزاگلے سال متوقع ہے کے لئے شیعہ طبقے نے
فلم کے متنازع سین کے حوالہ دیتے ہوئے پرڈیوسر اور ڈائرکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

یہ گروپ وزیراعظم اور سنسر بورڈ س سے بھی فلم کے متنازع سین کا حوالہ دیتے ہوئے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کی بات کہی ہے۔شیعہ لیڈر نے فلم کے ایک سین کی تفصیلات پیش کی جس میں شاہ رخ خان محرم کے جلوس پر سے چھلانگ لگاتے ہیں جس میں’’ علم مبارک‘‘موجود ہے۔شیعہ طبقہ نے اس سین کو مذہبی اصولوں کے خلاف قراردیا۔

قاضی پور ولیج کے حیدر نے اپنی شکایت میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ اداکار نے ’’ علم مبارک‘‘ کے اوپر سے چھلانگ لگاکر اس کی بے حرمتی کی ہے۔ حیدرآباد نے اداکار اور اس کی ٹیم سے معافی طلب کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر فلم سے سین نہیں نکالا گیا تو فلم کے خلاف بڑے پیمانہ کا قومی سطح پر احتجاج منظم کیاجائے گا۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق اوکھلا کے ساکن ایک اورشیعہ لیڈرکامران حیدر نے کہاکہ’’ ہمارے مقدس مسائل کا عدم احترام ہم برداشت نہیں کریں گے۔

ایک قائدجس نے نہ صرف اپنی زندگی قربان کردی بلکہ اسلام کو زندہ رکھنے کے لئے اپنے افراد خاندان کے ساتھ تکلیف دہ زندگی گذاری ۔ شاہ رخ خان اور ڈائرکٹر کو یہ جاننا ضروری ہے ان کے گھرانے نے کتنی صعوبتیں جھیلی ہیں‘‘