شیشہ و تیشہ

احمدؔ قاسمی
دیکھ لو …!!
دوڑ پانی میں لگاکر دیکھ لو
ریت پر کشتی چلاکر دیکھ لو
تجربہ بڑھتا ہے احمدؔ قاسمی
ٹھوکریں در در کی کھاکر دیکھ لو
………………………
محمد یوسف الدین
آگیا پھر الکشن ارے دیکھنا
جن کی شۂ پر جلے گھر ارے دیکھنا
وہ اڑارئیں کبوتر ارے دیکھنا
آگئے پھر یہ لیڈر ارے دیکھنا
حالت ان کی ہے ابتر ارے دیکھنا
ہاتھ جوڑے ہیں پھرتے گلی در گلی
مانگتے ہیں وہ در در ارے دیکھنا
قلعی کھل گئی الیکشن میں کھل جانے دے
جیت کے بعد گبّر ارے دیکھنا
ان کے رنگیں لباسوں کے رنگ پر نہ جا
شخصیت ان کی صفر ارے دیکھنا
ہے ضمانت کی گیارنٹی جن کی نہیں
جیت کا دعویٰ منہ پر ارے دیکھنا
چانس اچھا ہے شائین ہونے کا اب
دیکھ گلی کے لیڈر ارے دیکھنا
چاند پونم کا بن کر چمک رئیں مگر
کل اماوس کا ہے گھر ارے دیکھنا
………………………
جناب مائیک پر رہئیے!
٭ شاعری پہلے خالص شاعری ہوا کرتی تھی اس میں اداکاری نہیں ہوتی تھی لیکن اب شاعری میں اداکاری کا بھی دخل ہوگیا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ بعض اوقات سامعین کو شاعر سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ جناب ! مائیک پر رہئیے ، اس لئے کہ وہ جھومتے اور بل کھاتے ہوئے مائیک سے کافی دور نکل جاتا ہے ۔ بعض اوقات شعراء کو لڑکھڑاتا دیکھ کر شک ہونے لگتا ہے کہ حضرتِ شاعر نے کہیں ’’شربتِ کَلُّو‘‘ (مَے) تو نوش نہیں فرمایا ہے !
زکریا سلطان ۔ ریاض سعودی عرب
………………………
بیوفا کون …!!
٭ بیوی اپنے شوہر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : میں نے اپنی سہیلی کے گھر آنے پر تم کو ٹھنڈے یا گرم پینے کا انتظام کرنے کیلئے کہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ تم کو اپنے کمرے میں چلے جانے کو کہا تھا ، مگر تم صوفے پر بیٹھ کر اُس سے پیاری پیاری باتیں کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ شرم آنی چاہئے …!؟
شوہر : بیگم میں شربت دیکر اپنے کمرے میں جارہا تھا اُس نے ہی مجھے بیٹھنے کیلئے کہا تھا اور وہ اپنے ظالم اور بے وفا شوہر کی شکایتیں کررہی تھی ۔
سالم جابری ۔ آرمور
………………………
مشکلات…!!
٭ ایک دوست دوسرے سے … کیا بتاؤں میں میری بیوی کے بیوٹی پارلر کے خرچہ سے پریشان ہوں ، اس کا خرچہ دیکھ کر دل بیٹھ جاتا ہے اور اگر بیوی بیوٹی پارلر نہیں گئی تو اُس کا چہرہ دیکھ کر دل بیٹھ جاتا ہے۔
فیصل ۔ محبوب نگر
………………………
دس میں چار …!!
٭ ایک وکیل صاحب ویلنٹائین ڈے کو چالیس کارڈ خریدے اور ہر کارڈ پر لکھا ’’پہچانے نا ، آج شام کو ملو آئی لو یو ‘‘۔
دوکان والا بولا یہ کیا ماجرا ہے تو وکیل صاحب بولے گزشتہ سال ایسے دس کارڈ عورتوں کو بھیجا تھا تو مجھے چار طلاق کے کیس مل گئے تھے اس لئے اب کی بار چالیس بھیج رہا ہوں…!!
مظہر قادری ۔ حیدرآباد
………………………
دوسرا راستہ …!!
ٹیچر (طالب علم ) آپ نے ایک کان میں اُنگلی کیوں ڈال رکھی ہے ۔
طالب علم : کہیں آپ کی باتیں کان کے دوسرے راستے باہر نہ نکل جائیں ۔
………………………
نیکی کا صلہ …!!
٭ بچہ اسکول سے گھر آیا تو رورہا تھا ۔ اس کی والدہ نے پوچھا ، بیٹا! کیوں رو رہے ہو ؟
بیٹا : ماسٹر صاحب کی کرسی پر سیاہی گرگئی تھی میں سوچا کہ ان کے کپڑے نہ خراب ہوجائیں اس لئے جب وہ بیٹھنے لگے تو میں نے کرسی کھینچ لی ۔
سید شمس الدین مغربی ۔ریڈہلز
………………………