شیر کے نقلی چمڑے کی فروخت کی کوشش دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے چار دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو نقلی شیر کے چمڑے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ ایچ وٹھل راو، 20 سالہ پی جگدیش، 21 سالہ آر امرناتھ اور 26 سالہ شیخ امجد نقلی شیر کے چمڑے کو حاصل کرنے کے بعد اسے خواہش مند گاہکوں کو 6 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ تفتیش کے دوران مذکورہ ملزمین نے بتایا کہ نقلی شیر کے چمڑے کو نلگنڈہ کے شنکر نامی شخص سے حاصل کیا تھا اور اسے فروخت کر کے بھاری رقم حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔ ملزمین کو ضبط شدہ شیر کے چمڑے کے ساتھ نارائن گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔