سرپور ٹاون ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ضلع کمرم بھیم کے گاؤں سرپور ٹاون جو کہ تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کا سرحدی علاقہ میں خاتون پر شیر کے حملہ کرنے پر خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون سے 30 کلومیٹر کی دوری پر ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ راجورا تعلقہ کے ویرور گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والی خاتون پر اچانک جنگل کے شیر نے حملہ کرتے ہوئے خاتون کے جسم سے پورا خون پی لیا ۔ اور نعش کو چھوڑ کر جنگل کی طرف چلا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی سارے راجورا تعلقہ کے علاقوں کے ساتھ ساتھ سرحدی تلنگانہ کے علاقہ سرپور ٹاون کے گاؤں کے عوام میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ اور عوام میں خوف پایا گیا ہے ۔ ریاست مہاراشٹرا کے محکمہ جنگلات نے کیس رجسٹر کرتے ہوئے شیر کے حملہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کا نام ورسا کی حیثیت سے تصدیق کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔۔