شیرخوار بچی کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/27ستمبر، ( سیاست نیوز) کاماٹی پورہ پولیس نے شیرخوار بچی کی مشتبہ طور پر موت واقع ہونے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ ماہ کی زینب فاطمہ کل رات مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی تھی جس کے بعد بچی کی ماں سیدہ عالیہ نے اپنے شوہر محمد سلیم پرلڑکی کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عالیہ اور سلیم کو پہلے دو لڑکیاں تولد ہوئی تھیں اور متوفی زینب فاطمہ ان کی تیسری لڑکی تھی۔ باور کیا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ازدواجی زندگی میں کافی اختلافات پائے گئے تھے اور کل اچانک لڑکی صوفہ سے نیچے گر کر فوت ہوگئی۔ کاماٹی پورہ پولیس نے شیر خوار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور بعد ازاں نعش کو والدین کے حوالے کردیا۔