حیدرآباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی علاقہ گلشن کالونی اور شیخ پیٹ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس نے شیخ پیٹ فلٹر کے علاقہ سے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلی جو فلٹر کے ایک کھڈ سے مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ گولکنڈہ پولیس فوری اطلاع پاکر فلٹر کا جائزہ لیا اور نعش کو پنچنامہ کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا ۔ اس علاقہ میں نامعلوم خاتون کی نعش سے فلٹر میں عملہ کی چوکسی اور ملازمین کی خدمات میں دلچسپی کی خلعی کھول گئی ۔ اور پولیس نے فلٹر کے ملازمین کو بھی شک کے دائرے میں لے لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر گولکنڈہ پولیس مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ ایک اطلاع پر پولیس نے شیخ پیٹ فلٹر سے نامعلوم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 40 تا 45 سالہ عمر والی خاتون جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ انسپکٹر نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے اور بتایا کہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔