حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) شیخ پیٹ کے علاقہ میں ایک 36 سالہ شخص نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق سامبھا شیوا راو جو دبیرو کمپنی میں ملازم تھا، اپنے افراد خاندان کے ساتھ شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ 18 فبروری کو اس کے افراد خاندان وجئے واڑہ گئے تھے اور وہ مکان میں تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔