شیخ پیٹ میں ضعیف خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب

حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) شیخ پیٹ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 80 سالہ ایلماں کی نعش کو پولیس نے اس کے مکان سے مسخ شدہ حالت میں دستیاب کیا ۔ مقامی افراد کی شکایت پر جنہوں نے ایلماں کے مکان سے بدبو محسوس کی تھی ۔ پولیس کو اطلاع دی ۔ گولکنڈہ پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ ذرائع کے مطابق ایلماں برہمن بستی شیخ پیٹ میں رہتی تھی اور اس کے ہمراہ اس کا بیٹا نرسنگ بھی رہتا تھا ۔ 31 جولائی کے دن نرسنگ اپنی بیوی سے ملاقات کیلئے ضیاء گوڑہ علاقہ گیا تھا جو واپس نہیں آیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہوسکتا ہے ایلماں کی موت خرابی صحت کے سبب ہوئی ہوگی ۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے ۔