نظام آباد :17؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں شہید ہونے والے شہداء کو ضلع کلکٹر نظام آباد ایم رام موہن رائو نے زبردست خراج پیش کیا ۔ نظام آباد آفیسر اسوسی ایشن کی جانب سے کل شام موم بتی ریالی نکالی گئی ۔ اس ریالی کا افتتاح ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو نے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر ایم رام موہن رائو نے شہداء کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر آفیسر کلبس کی جانب سے شہداء کو خراج پیش کرتے ہوئے آرمی کیلئے ایک لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ دیگر محکمہ کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔