شہیدان پولیس تقاریب کے دوران مختلف پروگرامس کا انعقاد

کوبیر ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل اور پارڈی بی گرام پنچایت میں محکمہ پولیس کی جانب سے یوم شہیدان پولیس کے ہفتہ روزہ تقاریب کے موقع پر مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس ضمن میں طلباء و طالبات نے تحریری تقریری ، پینٹگس اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا ۔ بعدازاں کوبیر سب انسپکٹر نے کوبیر نمائندہ سیاست کو بتایا کہ تحریری مقابلے میں طلبہ اول درجہ سے کامیاب حاصل کرنے پر اور تقریریر و دیگر مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کرنے پر محکمہ پولیس ضلع عادل آباد کے تحت طلبا و طالبات کو کوبیر منڈل اور پارڈی بی گرام پنچایت میں انعامات تقیسم کئے گئے ۔