شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ کا قیام پوچارام سرینواس کا خطاب

نظام آباد:15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کیا۔ یہ کل ونائیک نگر کے نیو ہائوزنگ بورڈ کالونی میں شہیدان تلنگانہ کی یادگار کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2؍ جون کو تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے لہذا یوم تلنگانہ کی تقاریبات منانے کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے اعلان کیا ہے۔ لہذا یوم تلنگانہ اور یوم تاسیس کے موقع پر ضلع کے تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم کشائی کرنے کی ہدایت دی اور شہیدان تلنگانہ کی یاد میں 35لاکھ روپئے کی لاگت سے یادگار تعمیر کیا جارہا ہے اور تلنگانہ کے قیام میں شہیدان تلنگانہ کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ریاستی حکومت شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کی امداد کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجوو دیگر بھی موجود تھے۔