کراچی۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ سری لنکا کیلئے پاکستان نے اوپنر احمد شہزاد کو ٹسٹ ٹیم میں واپس طلب کیا ہے جنہیں اپریل ۔ مئی میں دورۂ بنگلہ دیش کیلئے تادیبی کارروائی کے تحت ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ شہزاد کے علاوہ سلیکٹروں نے شان مسعود کو بھی ٹیم میں دوبارہ طلب کیا ہے جنہیں گزشتہ چند ٹورنمنٹس اور سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹروں کے صدر ہارون رشید نے کہا کہ شہزاد کو ایک موقع دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے خصوصاً اپنے برتاؤ میں بہتری دکھائی ہے اور وہ ٹیم کے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد کی طرح دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی انتخاب کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ علاوہ ازیں صدر کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نے بورڈ کو تجویز دی کہ شہزاد اور عمر اکمل کو ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے خارج کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی ہدایت دیں تاکہ وہ خاص طور پر اپنے برتاؤ میں بہتری لا سکیں۔ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی گئی جس کی اصل وجہ فاسٹ بولروں جیسے راحت علی، سہیل خان اور احسان عادل کے ساتھ فٹنس کے مسائل درپیش تھے نیز عادل کی فٹنس کامیاب قرار دی گئی جبکہ دیگر دو فاسٹ بولروں کو فٹنس حاصل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ ٹیم کے انتخاب میں سینئر آف اسپنر سعید اجمل کو نظرانداز کیا جانا توقع کے عین مطابق رہا کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں ناکام رہے۔ تجربہ کار بولر کے لئے حالات گزشتہ ستمبر سے انتہائی مشکل ترین ہے کیونکہ انہیں ستمبر میں غیرقانونی بولنگ کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا جب کہ زمبابوے کے خلاف منعقدہ حالیہ سیریز میں بھی انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹسٹ ٹیم : مصباح الحق (کپتان) ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ، حارث سہیل ، اظہر علی ، سرفراز احمد، جنید خان، وہاب ریاض ، احسان عادل ، عمران خان ، ذوالفقار بابراور یاسر شاہ ۔