شارجہ ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے لنچ تک بغیر کسی نقصان کے اسکور میں مزید 66رنزکا اضافہ کیا۔ خرم منظور 52 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین تھے ۔ اظہر علی کو پریرا نے صرف 8 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹادیا جبکہیونس خان نے 17 رنز بنائے۔اس کے بعدکپتان مصباح الحق اور احمد شہزاد نے 56 رنز کی رفاقت نبھاتے ہوئے پاکستانی اسکور کو 245 رنز پر پہنچادیا ۔ اس مرحلے پر احمد شہزاد 147 رنز بنا کر ہیرتھ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
آخری اوورس میں سری لنکائی گیندبازوں نے پاکستانی بیٹسمینوں اسد شفیق (18) اور سرفراز احمد (8) کو تیسرے دن کے آخری اوور کی تیسری گیندپر آؤٹ ہوتے ہوئے پاکستان کو 291/6 پر محدود کردیا ۔ پاکستانی سری لنکا سے ابھی 137 رنز پیچھے اور اس کی مزید 4 وکٹیں باقی ہیں ۔ کپتان مصباح الحق 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہے ۔ تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔