لاہور۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ڈوپنگ میں ملوث پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کیلئے حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے اور کل ان کی سزا متوقع ہے۔احمد شہزاد کا ڈوپ ٹسٹ 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ونڈے ٹورنمنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔نتیجہ مثبت آنے پر ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی کہ اوپنر نے ممنوعہ دواکا استعمال کیا ہے۔ پی سی بی نے انھیں10جولائی کو چارج شیٹ کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔طریقہ کار کے مطابق احمد شہزاد کو بی سیمپل ٹسٹ کروانے کیلئے18جولائی تک بورڈ سے رجوع کرنا تھا لیکن انھوں نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ڈوپنگ مقدمات میں ہرکھلاڑی کے2 نمونے لئے جاتے ہیں اور اگر وہ چیلنج کرے تب ہی بی سیمپل ٹسٹ کیلئے بھجوایا جاتا ہے ۔