شہزاد کا ڈوپ ٹسٹ مثبت پابندی کا امکان

لاہور۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اوپنر احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوئے ڈوپ ٹسٹ کے لئے نمونہ لیا گیا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کی ممکنہ پابندی لگ سکتی ہے اگر ایسا ہوا تو وہ دورہ زمبابوے سے باہر ہو سکتے ہیں۔