حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقوں جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں ٹاسک فورس ٹیموں نے 34 گیسٹ ہاؤز کی تلاشی لیتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث 17 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ ان کی ٹیموں نے علاقہ بنجارہ ہلز میں اچانک خانگی گیسٹ ہاؤزیس پر تلاشی لی اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا ۔ انہوں نے بتایا کہ بنجارہ ہلز میں ہیپی گیسٹ ہاؤز ، گیٹ ویل گیسٹ ہاؤز ، شائن گیسٹ ہاؤز اور دیگر گیسٹ ہاؤزیس پر دھاوے کئے اور گاہکوں کے شناختی کارڈ کی کاپی نہ رکھنے اور انٹری رجسٹر کی عدم موجودگی کے علاوہ غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت دینے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ٹاسک فورس 17 گیسٹ ہاؤز کے مالکین اور منیجرس کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔