حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ریل کی پٹریوں پر ڈال گیا ۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت مٹانے کی خاطر اس شخص کی نعش کو ریل کی پٹریوں پر ڈال دیا گیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریبا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس کے مطابق کل شام ریلوے پولیس نے عمدہ نگر اور تماپور کے علاقہ میں ریلوے لائن پر اس اجنبی شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جس کے سرپر وزنی پتھر ڈال دیا گیا تھا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔۔