شہر کے مختلف مقاما ت پر سڑک حادثات ،5 افراد ہلاک

حیدرآباد /2 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر ، نارسنگی مہانکالی اور گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 58 سالہ محمد مقصود جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کنگس کالونی میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پلر نمبر 248 کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر مقصود برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ سرک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ 43 سالہ پرتاپ جو پیشہ سے کسان اور رائچور کا متوطن تھا ۔ کل موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 42 سالہ شخص بھیم سنگھ اور اس کا رشتہ دار 28 سالہ ٹھاکر انیل سنگھ گنڈی پیٹ اور تلاپور سنگاریڈی ضلع کا ساکن تھا ۔ یہ دونوں کل رات موٹر سائیکل پر نارسنگی حدود سے گذر رہے تھے کہ ایک ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مہانکالی کے مطابق 21 سالہ پریم کارتیک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ماریڈپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ جس کے سبب پریم شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 65 سالہ ویرا جو لیبر کالونی گچی باؤلی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے سینٹنرنگ کا مزدور تھا ۔ ملکا نگری علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔