حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) شہر میں پولیس نے آج تین نا معلوم نعشوں کو برآمد کرلیا جو مختلف علاقوں سے دستیاب ہوئی تاہم دو کی کارروائی ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے انجام دی جبکہ ایک کی کارروائی کو نارائن گوڑہ پولیس نے تکمیل کیا۔ نارائن گوڑۃ پولیس کے مطابق 35 سالہ نا معلوم شخص جو عابڈس کے علاقہ میں ایک کالج کے قریب سے مردہ حالت میں پولیس کو دستیاب ہوا ۔ ریلوے پولیس کا چی گوڑہ کے مطابق حفیظ پیٹ اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک شخص جس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے حادثہ میں ایک 45 سالہ شخص جو فلک نما ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔