شہر کے اُفق پر آج چاند اور مشطری ایک ساتھ

حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نادر فلکیاتی مشاہدات کے شائقین کل 31ڈسمبر کو حیدرآباد کے اُفق پر ایک نادر فلکیاتی عمل کے نظارہ کا موقع فراہم ہوگا جب وہ چاند اور سیارہ مشطری کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ ماہرین نے کہا کہ آسمان کی مشرقی سمت یہ نادر فلکیاتی عمل دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ مشاہدہ کے لئے شائقین کو کسی دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چاند کی بائیں جانب سے مشطری دیکھا جائے گا۔ چاند کو رات 11بجکر 20 منٹ کے بعد مشرقی سمت دیکھا جاسکتا ہے اور چاند کی بائیں جانب سیارہ مشطری نظر آئے گا۔ یہ سیارہ طلوع آفتاب سے قبل صبح کی اولین ساعتوں تک دیکھا جاسکتا ہے۔ 31ڈسمبر کے بعد ان دونوں سیاروں کے درمیان فاصلہ میں اضافہ ہوگا اور دونوں ایک دوسرے سے دور ہوجائیں گے۔