شہر کی ترقی کیلئے متحدہ کوشش ضروری

مدہول میں ٹی آر ایس پارٹی کے اجلاس سے افروز خان کا خطاب
مدہول/7مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب افروز خان صدر ٹی آرا یس پار ٹی مدہول منڈل نے آج ٹی آرا یس پارٹی کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدہول منڈل کے بنیادی مسائل کو حل کر تے ہو ئے عوام کو راحت پہنچا نے کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کو کمر بستہ ہو نے کی ضرورت ہے انہوں نے شہر مدہول کا ذکر کر تے ہوئے کہاکہ شہر کی ترقی اور خوشحالی اس بات میں پو شیدہ ہے کہ تمام سیاسی قائدین متحدہ ہوکر شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں واضح رہے کہ مدہول ٹا ون ٹی آرایس قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پار ٹی اور عوامی مسائل کے متعلق غور فکر کیا گیا اس موقع پر افروز خان نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکو مت اقلیتی طبقہ کی ترقی کیلئے ریاست میں سنجیدہ طور پر اقدامات کررہی ہے حکو مت غریب مسلمان جو چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں انہیں 50 فیصدسبیڈی لو ن فراہم کررہی ہے اس کے علاوہ حکو مت 158 جی او کے ذریعہ جو لوگ سرکاری اراضی پر قابض ہیں انہیں 125 گز رہا ئشی پٹہ دیکر مستقل جگہ فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ٹی آرا یس دور حکومت میں ہی مسلمانوں کی ترقی ممکن ہے اقلیتو ں کی فلا ح وبہبود کیلئے حکومت نے 1 ہزار سے زائد کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے حکومت شادی مبارک اسکیم کو صاف شفاف طور پر چلا رہی ہے اس اسکیم کے ذریعہ استفادہ کنند گان کو بلا تا خیر ضرورت کے مطابق رقم کی اجرائی ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ گذشتہ ماہ اپر یل میں ہی ضلع عادل آبادمیں ہی کم وبیش 400 درخواستیں محکمہ اقلیتی کار پوریشن کوموصول ہو ئے ہیں افروز خان نے کہاکہ حکومت دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بھی کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم فراہم کر نے کیلئے اقدمات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے کسی بھی جماعت نے مسلمانوں کی تئیں اس قدر اقدمات نہیںکئے جو آج ٹی آر ایس حکومت کر رہی ہے ٹی آر ایس حکومت کے اس اقدامات سے ریاستی وزیر اعلی مسٹرکے چندر شیکھر رائو ریاست تلنگانہ میںاقلیتی دوست سے متعارف ہور ہے ہیںاس موقع پر سنجے شنڈے صدر ٹی آر ایس پارٹی مدہول ٹا ون، ایم اے عزیز نا ئب صدر ٹی آر ایس پار ٹی مدہول ٹا ون ،سید خالد مخدوم سا بقہ ایم پی ٹی سی مدہول کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنان موجود تھے ۔