شہر کی ترقی کیلئے سخت محنت ضروری

کلواکرتی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوآپشن ممبرس کا انتخاب عمل میں آیا جہاں پر رکن اسمبلی ومشی بند ریڈی کی راست نگرانی میں یہ انتخابات عمل میں آئے جو کہ بغیر کسی تنازعہ کے مکمل کرلئے گئے۔ واضح ہو کہ کلواکرتی بلدیہ میں کانگریس اور وائی ایس کانگریس کے درمیان مفاہمت کے سبب شروع کے تین سال کانگریس بعد کے دو سال وائی ایس آر کانگریس کا چیرمین ہوگا اور اسی طرح اُلٹا وائس چیرمین ہوگا جس کے آج وائی ایس آر کانگریس سے ایک کوآپشن ممبر کیلئے محمد خلیل گاندھی نگر سے اور کانگریس سے غوثیہ بیگم اندرا نگر اور سینئر سٹیزن سے وشنووردھن ریڈی کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا جبکہ ضلع بھر میں صرف یہی پر ہی ایسا انتخاب ہوا ہے۔ دیگر مقامات پر گڑبڑ لڑائی جھگڑا کے بعد انتخاب ہوا ہے۔ یہاں پر ان تینوں ارکان نے شہر کی ترقی کیلئے تمام کونسلرس کے ساتھ مل جل کر کام کرنے اور اسی بلدیہ کو ممبروں مقام دلانے کیلئے محنت کا عہد کیا ہے اور انتخاب پر تمام کا شکریہ ادا کیا جس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر یلاومشی چند ریڈی نے یہ بات کرتے ہوئے ان منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور خوب محنت اور جستجو سے کام کرتے ہوئے شہر کی ترقی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم سب نوجوان ہیں اور تقریباً سب ہی پہلی مرتبہ منتخب ہوکر آئے ہیں، اس لئے ہمیں بہترین موقع ہے کہ خوب محنت سے کام کرتے ہوئے اپنے پارٹی اور علاقہ کا نام روشن کرتے ہوئے بہت آگے تک ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ گذرے ہوئے کئی ایک تہوار پرامن اور خوشگوار ماحول میں گذر گئے ہیں جوکہ صرف اور صرف چیرمین وائس چیرمین کمشنر اور تمام کونسلرس کی محنت کا نتیجہ ہے، اسی طرح ہم آگے بھی قبل از وقت عوامی مسائل کو معلوم کرتے ہوئے حل کریں گے تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا اور آنے والے دنوں میں بقر عید، دسہرہ، بتکما تہوار ہیں اس کے لئے ابھی سے انتظامات پورا کرلیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے قبل از وقت ان تہواروں کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر چیرمین محمد سری سیلم، وائس چیرمین محمد شاہد، کمشنر بلدیہ محمد صابر علی، کونسلرس سوریہ پرکاش، سریکانت ریڈی، نازیہ بیگم، غوثیہ بیگم ، وجئے اماں موجود تھے۔