ضلع عادل آباد میں اجلاس ، ضلع کلکٹر دیویا دیوراجن کا خطاب
عادل آباد۔8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر عادل آباد کی ترقی کا انحصار سرکاری و غیرسرکاری عہدیداروں کے تعاون پر منحصر ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر شریمتی دیویا دیوراجن نے عادل آباد مجلس بلدیہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران مقامی اور بلدیہ کے سرکاری و غیرسرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پینے کا پانی، نالیوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی نکاسی، رات کی تاریکی کو دور کرنے، لائٹنگ کا معقول انتظام کریں۔ اربن ڈے کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر نے کہا کہ مشن بھگیرتا کے تحت جاری کاموں کو منصوبہ بند طریقہ سے عمل میں لانے بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ صفائی عملہ کو ملنے والی اجرت کو ناکافی تصور کرتے ہوئے اس میں اضافہ کرے۔ کچرے کی نکاسی کرنے والی سواریوں میں مزید اضافہ کرنے درکار رقم کی فراہمی کا تیقن دیا۔ جبکہ موسم گرما کے پیش نظر پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے اقدامات سے بھی اتفاق کیا۔ نائب صدر فاروق احمد کی جانب سے مجلس بلدیہ کی فاضل اراضی پر غیرمجاز قبضوں کی توجہ دہانی پر ضلع کلکٹر نے بلدیہ عہدیداروں کو مجلس بلدیہ کے تحت پائی جانے والی تمام اراضیات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ بلدیہ کی ملکیت میں شمار ہونے والی اراضی جو کرایہ کے بنیاد پر دی گئی ہیں۔ ان کی تفصیلات ایسی اراضی جس کا مقدمہ عدالت میں زیردوران ہے۔ ان کی بھی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا، نائب صدر بلدیہ فاروق احمد، کمشنر بلدیہ ماروتی پرساد، مجلس بلدیہ کے دیگر عہدیدار اور بلدیہ کونسلرس بھی موجود تھے۔