شہر کریم نگر کیلئے ہڈکو سے 10 کروڑ کا قرض

میئرسردار رویندر سنگھ کا مجلس بلدیہ کے اجلاس سے خطاب
کریم نگر ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہریان کریم نگر ، سیاسی قائدین ، ملازمین کے تعاون سے میں شہر کو خوبصورت ترین بنانے اور سنوارنے کی کوشش کروں گا ۔ میئر سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ ہر وارڈ کا دورہ کیا جائے گا اور آپ کی شکایت کا جواب دوں گا ، تھوڑا سا صبر کریں جبکہ کارپوریٹرس کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب سے پہلے ایک خوشخبری سن لیں کہ مجلس بلدیہ کارپوریشن سے متعلقہ اداروں کو ہڈکو سے 10 کروڑ روپیہ کا قرض مل رہا ے ۔ اس فنڈز سے استفادہ کرنے کے لئے کس وارڈ میں کس طرح کے کاموں کی ضروررت ہے اُس کا تخمینہ تیار کرنے کا عہدیداروں کو حکم دیا ۔ 5.35 کروڑ کے خرچ سے شہر کے آخری حصہ مضافاتی مقامات پر ڈرینج کی درستگی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ رمضان ، دسہرہ ، دیپاولی عید و تہوار کافی اہمیت ہے اسی لئے میں تمام شہر کا دورہ کرتے ہوئے صاف صفائی ، تمام تر سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کررہا ہوں ، حزب مخالف میں بیٹھ کر بحیثیت کارپوریٹر خدمات انجام دے چکا ہوں ۔ اب میئر کی کرسی پر پہنچ کر مجھے تجربہ ہے ، تھوڑا سا صبر و سکون سے کام لیں ۔ ہر کارپوریٹر چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو ہر ڈیویژن کے ساتھ انصاف کے ساتھ کام کیا جائیگا وہاں درکار اس ڈیویژن کے تمام ترقیاتی کام مرحلہ وار انجام دیئے جائیں گے ۔ انھوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ اپنے آپ میں جواب دہی کا جذبہ و طریقہ پیدا کریں ۔ کسی بھی ذمہ داری سے فرار اختیار کرنا دوسرے کے حوالے کردینا ٹھیک طرز عمل نہیں ہے ۔ اب تک جس طرح بھی خدمات انجام دیئے وہ ختم اب وہ زمانہ نہیں ہوگا ۔ اب ذمہ دارانہ کام انجام دینا ہوگا ، شکایت نہ آنے پائے بصورت دیگر مجھے تحریری طورپر خلاف ورزی کے تحت اقدامات شروع کرنے ہوں گے ۔ اس طرح کی کارروائی سے بچنے کیلئے عوام کو صحیح اور درست جواب دیں اور کام انجام دیئے جانے کا انتباہ دیا ۔