شہر و نواحی علاقوںمیں سڑک حادثات ، 7 ہلاک ،دیگر زخمی

حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جو ایک کار میں 6 افراد سوار تھے جن میں تین ہلاک ہوگئے ۔ آر ٹی سی بس سے تصادم ہوا ۔ حادثہ انعام گوڑہ علاقہ میں پیش آیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق اس حادثہ میں 21 سالہ نریش جو طالبعلم بتایا گیا ہے کi علاوہ اکرم حسین کار ڈرائیور اور سریش 28 سالہ ساکنان این ٹی آر نگر ، ایل بی نگر ہلاک ہوگئے ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 61 سالہ کے رامچندر جو سعیدآباد کالونی کا ساکن تھا کل رات موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں زخمی رامچندر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نلہ کنٹہ پولیس کے مطابق 27 سالہ سائی پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آج صبح کے اوقات ودیا نگر اور نلہ کنٹہ پر سڑک کنارے ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک بے قابو اسکول ویان کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اس اسکول ویان نے آج صبح کے اوقات علاقہ میں دہشت مچادی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ کرن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھی عقیل کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں کرن کمار فوت ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ سلیم جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ بھولا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کریسنٹ ہاسپٹل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار لاری کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔