شہر نظام آباد میں اچانک 4 گھنٹے برقی مسدود

بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل، عوام مشکلات سے دوچار
نظام آباد۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں اچانک چار گھنٹے برقی مسدود ہوجانے کی وجہ سے شہریان کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 3 بجے سے 7:30 بجے تک اچانک برقی مسدود ہوگئی۔ شام 6 بجے کے بعد خلیل واڑی بس اسٹانڈ و دیگر علاقوں میں برقی کو بحال کیا گیا، لیکن کئی کالونیوں میں 7:30 بجے تک بھی برقی سربراہی کو بحال نہیں کیا گیا۔ تجارتی علاقہ گاندھی چوک، جواہر روڈ، نہروپارک، حیدرآباد روڈ اور دیگر علاقوں میں برقی منقطع ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ونایک نگر کے علاقہ میں واقع 130KV برقی سب اسٹیشن میں مسائل پیش آنے کی وجہ سے برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوئی کہہ کر محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں نے اس بات کو واضح کیا شہر میں اچانک تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے مسائل پیش آئے، جبکہ اس بارے میں ایس سی پربھاکر سے دریافت کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے برقی کٹوتی کے کوئی واضح احکامات نہیں جاری کئے گئے، 6 گھنٹے زرعی شعبہ کو برقی سربراہ کیا جارہا ہے، 132KV برقی سب اسٹیشن میں خرابی کے باعث برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوا ہے۔ کل اچانک موسم میں تبدیلی کے باعث شہر میں زبردست بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ گنج کے علاقہ میں مارکٹ یارڈ میں موجودہ ہلدی اور دیگر اشیاء بارش کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔